کوئٹہ (شوران رپورٹر ) یونائیٹڈبلوچ
آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی یونائیٹڈبلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ
نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بارکھان کے علاقے بٹاکڑی میں سیکورٹی فورسز
کی چیک پوسٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چھ اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا
جبکہ یونائیٹڈبلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ
پر ہونے والے بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دو سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور
دو کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ سریاب منگچر اور دیگر بلوچ علاقوں میں سیکورٹی
فورسز کی جانب سے آپریشن کے رد عمل میں کارروائی کی گئی تاہم دوسری جانب سیکورٹی فورسز
پر حملہ اور اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔
No comments:
Post a Comment