اوستہ محمد(شوران رپورٹر)اوستہ محمد مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ایشاءخوردنوش کی قیمتیں آسان سے باتیں کرنے لگے ۔حکومت کے احکامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اوستہ محمد کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گئی۔کون حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرائے گا۔اوستہ محمد کی سیاسی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر میں غیر معیاری اشیاءخوردنوش کی فروخت اور انکی ہوشرباءقیمتیں ہونے کے باعث اوستہ محمد کی عوام کی خریدوفروخت کی بسات جواب دے گئی ۔گوشت ،ٹماٹر،آلو،پیاز ،سبزی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث غریب عوام کی خرید سے باہر ،قصاب مالکان اور ہوٹل مالکان شہریوں میں بیماریاں بانٹنے میں سرفہرست انتظامیہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرے۔اوستہ محمد خاص کر اس مہنگائی میں غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے ۔اس مہنگائی کے باعث غریب نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اوستہ محمد شہر میں اس مہنگائی کو کنٹرول کرے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے تاکہ اوستہ محمد کی غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر ہوسکے.
اوستہ محمد(شوران رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل توسیعی زراعت یار محمد پندرانی
،ڈائریکٹر مسعود خان محمد حسنی نے ڈیرہ مراد جمالی زرعی فارم ،ادارہ ترقیاتی زراعت
خان پور،سیڈفارم اوستہ محمد ،مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی ،مارکیٹ کمیٹی اوستہ
محمد زیر تعمیر کا کام معائنہ کیا ۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ زراعت یار محمد پندرانی
نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی معیار کو بہترسے بہتر بنایا جارہا ہے ۔معیاری بیج کی
فراہمی اور کسانوں کو مفید مشورے فراہم کرنا نصیر آباد ،جعفرآباد میں حالیہ سیلا ب
سے زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔یہاں سیلاب 2010،2012سے زرعی فارموں کو سخت
نقصان پہنچا جن میں سیلاب سے متاثرہ ادارہ ترقیاتی خان پور کا دورہ کیا ۔جس
2010,2012رہائشی کالونی ،کئی ایکٹر پر کھڑی چاول کی فصل اور خریف فصلات کو شدید
نقصان پہنچا ہے ۔سڑکوں کا اسٹریکچر بھی مکمل ختم ہوچکا ہے ۔کیمپس کی عمارت
،لیبارٹری ،اسٹور ،ورکشاپ مشنری زرعی آلات ،ریسٹ ہاوس چاردیواری ،مکمل طورپر ختم
ہوچکے ہیں ۔سیلاب کی وجہ سے زمین کو بھی نقصان پہنچا ہے ،سیڈفارم اوستہ محمد کو
حالیہ سیلاب کے چاردیواری ،نکاسی آب کا مسئلہ ۔اسٹور خریف کی فصل رہائشی بنگلے بھی
قابل رہائش نہیں ۔نقصان کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر
محمد شریف عمرانی ،غلام سرور گجر ،عبدالرشید پندرانی ،خیر محمد سومرو،غلام علی
مستوئی ہمراہ تھے۔
No comments:
Post a Comment