Tuesday 12 February 2013

Quetta and Hub




حب(شوران رپورٹر) حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو ہلاک کردیا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اللہ بخش اورا سکی بیوی مسماة نسیمہ بی بی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کوئٹہ(شوران رپورٹر)فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے سخت سیکورٹی میں نیٹو فورسز کیلئے سامان لیکر جانے والے13کنٹینرز کو چمن روانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے کراچی سے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کیلئے سامان لیکر جانے والے 13کنٹینرز کوسخت سیکورٹی میں بلیلی چیک پوسٹ سے فرنٹیر کور کے کانوائے میں چمن کیلئے روانہ کردیا جہاں سے یہ ٹرک افغانستان جائیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭

No comments:

Post a Comment