کوئٹہ(شوران نیوز)یونائیٹڈبلوچ آرمی نے بولان میں حملے کی
ذمہ داری قبول کرلی یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ
فون کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے بولان کے
علاقے دزان کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ
کیا ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے کے نتیجے میں6اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ترجمان
نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب
فرنٹیئر کور کے ترجمان نے سیکورٹی فورسز پرحملے کے دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس
طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں شرپسندعناصر جھوٹے اوربے بنیاد دعوے کررہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment