حریک طالبان پاکستان نے قادری کے طویل مارچ پر حملہ
کی
کوئی دھمکی نہیں دی: احسان اللہ
سلام
آباد: تحریک طالبان پاکستان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے تحریک
منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے14 جنوری کے مجوزہ طویل مارچ
پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے
کسی نامعلونم مقام سے اے ایف پی کو بذریعہ فون بتایا کہ اس میں کوئی صداقت
نہیں ہے اور یہ محض افواہ ہے۔ تھریک طالبان کی جانب سے ایسا کوئی بیان
جاری نہیں کیا گیا ہے کہ مارچ کو نشانہ بنایا جائے گا۔ احسان نے مزید کہا
کہ تحریک طالبان کا طویل مارچ سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔پیر کو وزیر داخلہ
عبد الرحمٰن ملک نے کہاتھا کہ طالبان انتہا پسندوں نے انتخابی اصلاحات کے
مطالبہ پر زور ڈالنے کے لیے نکالی جانے والی ریلی پر حملہ کرنے کی دھمکی دی
ہے ۔لیکن حکومت اس طویل مارچ کو نہیں روکے گی بلکہ اسے بھرپور تحفظ بہم
پہنچایا جائے گا۔ طاہر القادری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی بھی
حالت میں اپنے طویل مارچ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔قادری نے کہا کہ
انشائاللہ طویل مارچ14جنوری کو حسب پروگرام ہو گا اور پرامن رہے گا۔طاہر
القادری قرآن پاک کی تعلیمات کے عین مطابق زندگی گذارنے کا درس دینے والی
تحریک منہاج القرآن ،جس کے ملک بھر میںمذہبی اور تعلیمی ادارے پھیلے ہوئے
ہیں،کے سربراہ ہیں.
No comments:
Post a Comment