کوئٹہ(شوران رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان کے رہائشیوں شاہ
بخش مری اور علی مراد مری نے کہا ہے کہ ہمارا بھائی حیردین مری گزشتہ دنوں ایران گیا
تھاواپسی پر اس کے دیگر ساتھی پہنچ گئے لیکن ہمارے بھائی کے بارے میں کوئی علم نہیں
کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے ”شوران نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حیردین
مری 5دیگر افراد کے ہمراہ مند بلو کے راستے کسی کام سے غیرقانونی طور پر ایران گیا
تھا واپس آرہے تھے کہ ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی اس کے دیگر پانچ ساتھی پہنچ گئے
لیکن ہمارے بھائی کے بارے میں علم نہیں کہ وہ کہاں کس حال میں ہے ہمیں خدشہ ہے کہ فورسز
کی فائرنگ کی زد میں نہ آگیا ہو یا اس کو گرفتار کرلیا ہو حیردین کی گمشدگی کے باعث
اہل خانہ کو تشویش لاحق ہے لہذا حکومتی عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حیردین مری
کے بارے میں معلومات کریں اور ان کی رہائی وبازیابی کویقینی بنانے کیلئے اپناموثر اور
عملی کردارادا کریںانہوںنے کہا کہ ان کی گمشدگی کا بھی خدشہ ہے کہ کہیں اداروں نے انہیں
لاپتہ نہ کیا ہو لیکن حیردین کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے کسی کام
کے سلسلے میں غیرقانونی طور پر ایران ضرور گیاتھا لیکن پانچ دن سے زیادہ کاعرصہ گزر
چکا ہے اس کے بارے میں کہیں سے کوئی معلومات نہیں مل رہی ۔
No comments:
Post a Comment